انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

dollar

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کی کمی ہوئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 280 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

عالمی بازار میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمت برقرار

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 279روپے 96 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 280روپے 73 پیسے پر آگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دنیا کی 10مضبوط کرنسیوں کی فہرست جاری، کویتی دینار پہلے نمبر پر، ڈالر کی تنزلی

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے تاہم مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی نہیں آئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 2032 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے دو لاکھ 13 ہزار 700 اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 213 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متحدہ عرب امارات میں سونا سستا ، قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

علاوہ ازیں


متعلقہ خبریں