ڈاکٹر سید عاصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات

الیکشن کمیشن election commision

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفی منظور کر لیا گیا جب کہ ڈاکٹر سید عاصف حسین کو یہ عہدہ سونپ دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خرابی صحت کے باعث استعفی دیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران(آر اوز) اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کو انتخابی نشانات کی تبدیلی کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کو نتخابی نشانات کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے امیدواروں کی درخواست پر انتخابی نشانات کو تبدیل کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ ”تمام صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آراوز، اور آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلہ پر اجتناب کریں۔ اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لیں کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اور ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔“


متعلقہ خبریں