الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے ”بلے باز ”کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری

الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ”بلے باز ”کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص ایک سے زیادہ پارٹیوں کا رکن نہیں ہو سکتا ہےلہذا کوئی بھی پارٹی اپنا انتخابی نشان کسی کو نہ دے۔

حکمنامہ میں کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو کسی دوسری جماعت کا نشان دینے سے روک دیا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ایک امیدوار اپنی پارٹی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔

انتخابی نشان الاٹ کرنے کاوقت بڑھا دیا گیا

علاوہ ازیں  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جماعتوں کا انتخابی نشان جمع کرانے کا مقرروقت بڑھا دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے مقرروقت میں توسیع 9 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے مقررہ وقت 7بجے تک تھا جس میں توسیع نہ کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا۔

ترجمان الیکشن  کے مطابق امیدواروں کو آج انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ،پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پرسماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

اعلامیے میں کہا گیاتھاکہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے، چیف جسٹس

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا توڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی)اختر اقبال ڈار کا ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں اور تمام ثبوت پارٹی کو بھی جمع کروائیں۔


متعلقہ خبریں