پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتیں اور انٹربینک میں ڈالر کے مسلسل سستا ہونے کے بعد 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی تاہم اب اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی

سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کرنے کے بعد تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب  پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمت 288 روپے سے کم ہو کر 280 روپے تک آگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 16 ہزار 100 کا ہو گیا

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر 15 جنوری تک اسی طرح امریکی کرنسی ڈالر کی کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت مستحکم رہی یا پھر کمی آئی تو 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کی معمولی کمی ہو سکتی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری اور اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ 15 جنوری کو کرے گی۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

خیال رہے کہ یکم جنوری کو ڈالر کے گرتی قیمت اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں