پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

PPP

پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کے سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے جاری کی،پیپلزپارٹی کے خانیوال این اے 144سے رانا عبدالرحمان امیدوار ہوں گے،این اے 146خانیوال سے شاہد بشیر کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے انور زمان خان، قمر زمان خان پی ٹی آئی پی میں شامل

پیپلزپارٹی کے این اے 148ملتان سے یوسف رضا گیلانی،این اے 151ملتان سے علی موسیٰ گیلانی امیدوار ہوں گے۔این اے 152ملتان عبدالقادر گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے،این اے 154لودھراں سے امداد اللہ عباسی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

این اے 155لودھراں سے رانا محمد اظہر اترا کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا،این اے159وہاڑی سے محمود حیات خان ٹوچی پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے۔

این اے161بہاولنگر سے راؤ نجیب الرحمان کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا،این اے 162بہاولنگر سے محمد علی لالیکا پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

این اے 163بہاولنگر سے میاں عامر وٹو کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا،این اے 164بہاولپور سے سید عرفان گردیزی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

صوابی، فائرنگ سے پی ٹی آئی کےضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق،ڈرائیورزخمی

این سے 166بہاولپور سے علی حسن گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے،این اے 167بہاولپور سے شاہ رخ ملک کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔این اے 168بہاولپور سے حافظ حسین مدنی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،این اے 169رحیم یار خان سے مخدوم مرتضی ٰ محمود کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

این اے 170رحیم یار خان سے حامدسعید کاظمی پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے،این اے 171رحیم یار خان سے مخدوم طاہر رشید کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

این اے 172رحیم یار خان سے چودھری ظفر وڑائچ پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے،این اے 173رحیم یار خان سے مصطفی ٰ محمود کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔این اے 174رحیم یار خان سے مخدوم عثمان محمود پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے،این اے 175مظفر گڑھ سے مہر ارشاد سیال کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔

جویریہ رؤف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

این اے 176مظفر گڑھ سے نوابزادہ افتخار احمد خان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،این اے 178مظفر گڑھ سے جاوید سعید کاظمی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔


این اے 179مظفر گڑھ سے ملک طاہر سلطان میلادی کھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 180مظفر گڑھ سےملک رضا ربانی کھرکو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔

این اے 180لیہ سے سردار بہادر خان سیہڑ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 182لیہ سےرمضان بھلر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

جرم ثابت ، نیپال کے سٹار کرکٹر کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی

این اے 185ڈیرہ غازی خان سے سردار دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 186ڈیرہ غازی خان سے میر شہریار تالپور،این اے 188راجن پور سے لیاقت خان گوپانگ کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کااعلان کردیا ہے۔

پی پی 206خانیوال سے سردار وہاب علی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے،پی پی 207خانیوال سے عمران حیدر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 208خانیوال سے شاہد بشیر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے،پی پی 213ملتان سے سید علی حیدر گیلانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے۔

پی پی 214سے بیرسٹر سیدمدثر شاہ کو پیپلزپارٹی کاٹکٹ مل گیا،پی پی 225لودھراں سے آفتاب علی خان کو پیپلزپارٹی کاٹکٹ مل گیا۔

پی پی 228لودھراں سے پیر ارشد شاہ کو پیپلزپارٹی کاٹکٹ جاری ہوا،پی پی 230وہاڑی سے عمران ایوب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے۔

پی پی 233وہاڑی سے رابیعہ اعجاز کو پیپلزپارٹی کاٹکٹ جاری کیا گیا،پی پی 291ڈیرہ غازی خان سے ملک رمضان قادر کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔


متعلقہ خبریں