پیپلز پارٹی کے انور زمان خان، قمر زمان خان پی ٹی آئی پی میں شامل ہوگئے ہیں ۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میرا خاندان مکمل ہوگیا ، مل کر انتخابی مہم چلائیں گے۔
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی
بہت سے لوگ اس قافلے میں شامل ہوں گے،پہلے بھی علاقے کی خدمت کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے،ہمارا منشور اور ایجنڈا ترقی ،خوشحالی اور امن ہے۔
صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے،کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو 2 حلقوں سے الیکشن لڑونگا۔
ہر حلقے سے اپنے امیدوار اتاریں گے،کل تک تمام حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردئیے جائیں گے،امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں،پتہ نہیں انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ کس نے دی۔
صوابی، فائرنگ سے پی ٹی آئی کےضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق،ڈرائیورزخمی
دوسری جانب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرپشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔مزید کہا گیا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔
دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا
تحریک انصاف نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔