سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر رہنماوں کی اعجاز الحق سے ملاقات

اثاثوں کی تفصیلات

لاہور، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کیساتھ مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان بزدار سمیت پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے دیگر اراکین کا مسلم لیگ ضیا میں شمولیت کا امکان ہے، اعجازالحق سے ملاقات کرنے والوں میں ملک امین اسلم ، حامد یار ہراج ، سلیم بریار سمیت دیگر شامل ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید علی حسن نقوی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی تونسہ شریف پی پی 284 سے منظور ہو گئے ہیں۔ عثمان بزدارکے مدمقابل صوبائی اسمبلی کی اس سیٹ پر 24امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔


متعلقہ خبریں