امیدواروں نے جان بوجھ کر کاغذات نامزدگیوں میں غلطیاں کیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے امیدوار حالات کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے جبکہ کئی امیدواروں نے جان بوجھ کر کاغذات نامزدگیوں میں غلطیاں کیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ برسوں کے تجربات سے ملکی سیاست اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے لیکن اب ملک کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک ٹکٹوں کا مسئلہ رہ سکتا ہے تاہم چند دنوں میں ہمارا بیانیہ بھی سامنے آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دھند کے ڈیرے ، پروازوں کا شیڈول متاثر

خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی سے ناراض سینئر رہنماؤں کے تحفظات سے آگاہ ہوں لیکن اس کی تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ پارٹی نے مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر کو بہت عزت دی اور تینوں کو وزیراعظم، وزیر خزانہ اور گورنر کے عہدے دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گلے شکوے سب کو ہوتے ہیں لیکن عزم کمزور نہیں ہونا چاہیے۔ عثمان ڈار کی والدہ کے پاس اپیل کا فورم موجود ہے اور ان کی نامزدگی بحال ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں