سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید انتقال کر گئے


سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان انتقال کر گئے۔

جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال انتظامیه کے مطابق فالج کے باعث سابق چیف جسٹس کومہ میں گئے تھے۔ سابق چیف جسٹس قیصر رشید گزشتہ چار روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ گزشتہ سال جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید کا کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا۔

معروف کمنٹیٹر محمد ادریس طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید خان کی اہلیہ نے انہیں گردہ عطیہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس قیصر رشید نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد 9 جنوری 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ممتاز قانون دان سید ضیا حیدر رضوی انتقال کرگئے

اور وہ 30 مارچ 2023 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔


متعلقہ خبریں