دنیا بھر میں سال نو کے جشن کی تیاریاں عروج پر


دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں ۔

نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہو گا اور پھر آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی جبکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔

نیا سال سب سے پہلے کس ملک میں شروع ہوگا؟

سال نو کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام اور دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہوں گے تاہم پاکستان نے اس بار فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں