ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

oil gas lpg

ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے اعدادو شمار کے مطابق 23دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72360بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے۔

16دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71160بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 23دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3202ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے۔

2023 پاکستانیوں کیلئے مہنگا ترین سال، مہنگائی کی شرح 42.6 فیصد پرجاپہنچی

16دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3125ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ گئی تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق 23دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31982بیرل، پی پی ایل 11175، ماڑی گیس 689اور پی او ایل کی خام تیل اوسط یومیہ پیداوار 4179بیرل ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 725، پی پی ایل 584، ماڑی گیس 925 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 61ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں