بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نےنوید سنا دی

weekly Weather

بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائے رہے گی۔

2024 کے حوالے سے بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں

جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

عمران خان  بلے کا انتخابی نشان کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکتا ہے، ماہر علم نجوم

اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔


متعلقہ خبریں