کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

کئی نامور سیاستدان آئندہ عام انتخابات کی دوڑ سے باہر

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا تھا کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے ہیں۔

آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تبدیل کرنے کی منظوری

محمد فہیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک نے کام کیے ہیں ،خیبرپختونخوا میں ترقی کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی۔

پرویز خٹک نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن مہم جاری ہے ، اپنا پیغام لوگوں کو پہنچا رہےہیں۔

ہم نے صرف حکومت نہیں کی اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے،ضم شدہ اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی۔

جے یو آئی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

الیکشن کے بعد اور بھی لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،کافی سیٹوں پر ہمارے دوست آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بہتر سمجھا کہ آزادالیکشن لڑیں،جیسے ہی الیکشن ہوں گے وہ پارٹی میں شامل ہو جائیں گے ،مختلف علاقوں سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی میں لوگ شامل ہوں تو ٹھیک،پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں تو لوٹا،میرے جیسے آدمی کولوٹا کہا گیا، میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے۔

سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات

کوئی ہمت کرسکتا ہے کہ اپنی پارٹی بنائے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں تمہارے مقابلے میں آیا ہوں،وفاق میں چار سال حکومت میں رہے،خیبر پختونخوا کو ایک روپیہ نہیں دیا۔

ہمارے چلتے ہوئے کام بند کیے،ہمارے فنڈز بند کیے گئے،صوبے کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ غلط فہمی میں نہ آئیں۔


متعلقہ خبریں