وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نئے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کیلئے افسران کا پینل تجویز کریگا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ روک دی
وزارت داخلہ نئے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کیلیے وزیراعظم کو سمری بھیجے گی۔
یاد رہےاس سے قبل الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے تبادلے کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 26دسمبر کو طلب کیاتھا ۔
ترکیہ نے 6ملکوں کیلئے انٹری ویزے سے استثنیٰ کا اعلان کردیا
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صاف ، شفاف ، آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ۔
الیکشن کمیشن نے 17اگست کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے احکامات دیئے تھے تاہم تاحال ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری
خط میں کہا گیا س ضمن میں الیکشن کمیشن نے سماعت کے لئے 26دسمبر کا دن مقرر کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔