انڈونیشیا کے نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکا ، 13 افراد ہلاک ، 39 زخمی


انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد، ایف 7مرکز میں پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر دھماکا، دو خواتین جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں