عام انتخابات ،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیسے ہوگی؟ 4 ادارے آن بورڈ

election comission

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ کے لیے آراو سہولت سسٹم تیار کر لیا۔

امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق آر او سہولت سسٹم کے ذریعہ الیکشن کیمشن مختلف اداروں بشمول ایف ائی اے، نیب، ایف بی ار، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ساتھ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے رابطہ کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ہیکرز کے حملوں سے آر او سہولت سسٹم کو بچانے کے لیے اسے انٹرا نیٹ سے چلایا جا رہا ہے تاکہ کمیشن کے افسران محفوظ طریقے سے کیمونیکشن کا تبادلہ کر سکیں۔

ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.51 فیصد کمی

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیدواروں کی ممکنہ دوہری شہریت، ایف بی آر امیدواروں کی ٹیکس نادہندہ ہونے، نیب کریمینل کسیز اور اسٹیٹ بنک قرضہ ڈیفالٹرز بارے معلومات الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کرے گا اس کے بعد امیدوار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی ماہرین کا بڑا کارنامہ ،کھجور سے عطر اورشیمپو تیار

ذرائع کے مطابق ای سی پی نے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی موصول ہونے کے بعد ان کے ڈیٹا کے لیے اداروں کو معلومات شئیر کرنا شروع کر دی ہے اور ادارے قانون کے مطابق درست معلومات ای سی پی کے ساتھ شئیر کرنے کے پابند ہیں۔


متعلقہ خبریں