سعودی ماہرین کا بڑا کارنامہ ،کھجور سے عطر اورشیمپو تیار

itar

سعودی ماہرین کا بڑا کارنامہ کھجور سے عطر اورشیمپو تیار


سعودی ماہرین نے کھجور کے گودے سے عطر اورشیمپو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی شہری علی یاسین نے میڈیا کو بتایاکہ وہ 1988 میں کھجور کی کاشت کاری سے منسلک ہوا اور بعدازاں دیگر شعبوں میں کھجور کے درختوں اوراس کے پھل پر تجربات کرتا رہا ۔

علی یاسین نے بتایا کہ 2015 میں ہم نے کھجور کی صنعت میں جدت پیدا کرتے ہوئے ’کھجور پاوڈر‘ کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو چینی کا نعم البدل ہے۔

والد یا خاوند سے محروم حج کی خواہشمند خواتین بھائی، بیٹا وغیرہ سے حلف نامہ پر دستخط کروا سکتی ہیں، وزارت مذہبی امور

پھر ہم نے کھجور سے مزید 60 مصنوعات تیار کیں جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں اوردیگر اشیا شامل تھیں جبکہ اب کھجور سے شیمپو اور عطر بھی تیار کرلیا ہے۔

سعودی شہری علی یاسین کی اس کامیابی کو سراہا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں