تحریک انصاف اور لیگی رہنما آپس میں گتھم گتھا، آر او آفس میدان جنگ بن گیا


سرگودھا، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے جھگڑے کی وجہ سے سرگودھا کا آر او آفس میدان جنگ بن گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار ملک شفقت اعوان اور لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

چودھری نثار نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

سرگودھا آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئے پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کے رہنما آپس میں جھگڑ پڑے، محسن شاہ نواز رانجھا مسلم لیگ (ن) جبکہ پی ٹی آئی کے ملک شفقت اعوان آپس میں الجھ پڑے۔

پی ٹی آئی ورکر مسلم لیگ (ن)کے رہنما محسن شاہنواز راجہ کی گاڑی کو پیٹتے رہے، دونوں رہنماؤں کا آپس میں گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا۔


متعلقہ خبریں