سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما آر او آفس سے گرفتار


سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حیدر علی گل کو آر او آفس سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حیدر علی گل کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے تھے جب انہیں پولیس نے حراست میں لیا،حیدر علی گل کی گرفتاری کے خلاف وکلا نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید تاحیات نااہل قرار

پی ٹی آئی امیدوار حیدر گل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آر او آفس پہنچا تھا ہمیں پلاننگ کے ذریعے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حیدر گل نے بتایا کہ مجھے کوئی ایف آئی آر فراہم نہیں کی گئی۔

نواز شریف نے رابطہ کیا اور نہ ہی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں