پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید تاحیات نااہل قرار

khalid khurshaid

پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو پارٹی صدارت سے تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا، خالد خورشید الیکشن اب نہیں لڑسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی پارٹی صدارت کا فیصلہ سنادیا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔

عمران خان میانوالی ، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے ، بیرسٹر گوہر ، علی ظفر

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دیا،زبانی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نےسنادیا ہے،جس کا تفصلی فیصلہ 2 روز بعد جاری ہوگا۔


متعلقہ خبریں