غزہ: اسرائیلی فوجیوں کی سرنگ میں داخل ہونے کی کوشش، حملے میں مارے گئے


غزہ کی پٹی میں حماس کی بنائی گئی سرنگ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی حملے میں مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کی بنائی گئی سرنگ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی جوابی حملے میں مارے گئے۔ حماس نے حملہ کر کے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سرنگ میں داخل ہونے والے 3 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ 3 روز میں اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے، اسرائیلی فوجیوں کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

حماس کے تازہ حملوں کے بعد مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا نے اسرائیلی بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی

القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر حملوں اور ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی متعدد ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب یمن کے حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے امریکہ کو دھمکی دی کہ اگر ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو واشنگٹن نے نشانہ بنایا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکہ جنگی جہازوں پر حملے کریں گے۔


متعلقہ خبریں