ملائیشیا نے اسرائیلی بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی


کوالالمپور: ملائیشیا نے اسرائیل کے جھنڈے والے بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا نے غزہ پر حملے کے جواب میں اسرائیل کے جھنڈے والے تمام مال بردار بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

ملائشیا نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف قتل عام اور بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے افغانستان کی درخواست مسترد کر دی

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے اقدامات فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو بھی فوری طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی کسی بھی بندرگاہ پر سامان لوڈ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملائشیا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار نہیں رکھتا تاہم اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی وکالت کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں