اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ پہنچ گئے


قاہرہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں نئی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔

اسماعیل ہنیہ کے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل و دیگر کے ساتھ مذاکرات طے ہیں۔

حماس سربراہ نے قاہرہ پہنچنے سے قبل دوحہ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ تنازع عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار

ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ قاہرہ میں غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ کے بعد کے مستقبل کے بارے میں اپنے فلسطینی حریفوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کہا تھا کہ ان کا ملک مزید مغویوں کی رہائی کے لیے غزہ میں حماس کے ساتھ ایک نئی عارضی جنگ بندی پر رضامند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں