واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا۔
امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں۔ ٹرمپ “بغاوت یا بغاوت” میں ملوث اہلکاروں کےعہدہ سنبھالنے سے روکنے کی شق کے تحت نااہل قرار دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کا جوہری طاقت میں اضافے کا انکشاف
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔