گوگل کا کروڑوں صارفین کی پسندیدہ ایپس بند کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


نیویارک: سرچ انجن گوگل نے کروڑوں صارفین کے زیراستعمال گوگل پلے موویز اور ٹی وی ایپس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کی جانب سے پلے موویز اور ٹی وی ایپس اگلے چند ہفتوں میں بند کر دی جائیں گی جبکہ یہ سروس پہلے ہی اسمارٹ ٹی وی سے ہٹائی جا چکی ہیں اور اب جلد ہی اسے فون سروس سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

ایپس بند ہونے کے بعد 17 جنوری سے گوگل صارفین ایپ کے ذریعے خریدی گئی یا کرائے پر لی جانے والی فلموں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے تاہم خریدی گئی فلمیں اور ٹی وی شوز کو مکمل طور پر حذف کرنے کے بجائے اینڈرائیڈ ٹی وی اور یوٹیوب پر منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا ایکس کیخلاف کارروائی کا اعلان

گوگل انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ جنوری 2024 میں گوگل پلے موویز اور ٹی وی کے آخری حصوں کو بھی ختم کر دے گا اور اس کے بعد گوگل پلے موویز اور ٹی وی مزید اینڈرائیڈ ٹی وی ڈیوائسز یا گوگل پلے ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

اینڈرائیڈ ٹی وی ہیلپ پر ایک حالیہ پوسٹ میں گوگل نے تصدیق کی ہے کہ سروس جلد ہی ان پلیٹ فارمز سے ہٹا دی جائے گی، کمپنی نئی فلموں یا ٹی وی شوز کو خریدنے یا ان تک رسائی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں