جولائی تا نومبر حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری


اسلام آباد: جولائی تا نومبر حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 5 ماہ میں پاکستانی حکومت کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئیں اور 17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت 5 ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے اور ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالر حاصل کیے گئے جبکہ عالمی بینک اور اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ  ڈالر ملے۔


متعلقہ خبریں