ریٹائرمنٹ کا کوئی افسوس نہیں، اظہر علی


کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچز مکمل کرتا لیکن 97 میچز کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کوئی افسوس نہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ میری ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی زیادہ بہتر انداز میں ہو سکتی تھی لیکن مجھے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کسی بات کا غم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن کے گراؤنڈ سے پاکستان کی اچھی یادیں وابستہ ہیں اور ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے آئندہ اچھی توقعات ہیں۔ ماضی میں اسی میدان میں قومی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

اظہر علی نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ میں بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق سے بہت سی توقعات ہیں اور اس بات کو امکان ہے کہ ان بہترین کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی میری طرح میلبرن کے میدان میں ڈبل سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر تو ضرور ہوا ہوں لیکن جب تک خود کو فٹ محسوس کروں گا کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور چاہتا ہوں کہ آنے والے نئے کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کروں۔


متعلقہ خبریں