چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا علم نہیں، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا علم نہیں، وہ کیسے الیکشن لڑتے ہیں یہ ان کی مرضی ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اس لیے جھوٹ بول رہے ہیں تاکہ ان کی چوری نہ پکڑی جائے ، لندن  فلیٹس نوازشریف کے ہیں کیونکہ جب یہ خریدے گئے اس وقت حسن اور حسین نواز تو طالب علم تھے، نوازشریف شروع  میں حقیقت بتا کر بچ سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

پیر کے روز میڈیا میں یہ خبر آئی  تھی کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ایک سوال پر چوہدری نثار علی خان  نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ آپ الیکشن پر توجہ دیں، میں بہتر فیصلہ کروں گا۔

ابھی تک چوہدری نثار کو پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور انہوں نے بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست نہیں دی، نون لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے ساتھ چوہدری نثار کے اختلافات اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دے چکے ہیں جسے چوہدری نثار قبول کرنے سے معذرت کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں