کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں سوئے ہوئے شخص کی جان لے گیا، 3 افراد زخمی

کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں سوئے ہوئے شخص کی جان لے گیا، 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشنِ غازی میں تیز رفتار ٹینکر نے گھر میں سوئے ہوئے شخص کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جب ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا، لاہور کا چھٹا نمبر

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹینکر کی تیز رفتاری کی وجہ سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں