پیٹرول سستا ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول سستا ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔ نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پیٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی ہے۔

پیٹرول 14، ڈیزل 13.50 سستا

موجودہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں پہلے 40 روپے اور اب 14 روپے کی کمی سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔ آنے والے دنوں میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پیٹرول 331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تھی۔ اب وہی پیٹرول کی قیمت 16 دسمبر میں کمی کے بعد 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے تک آگئی ہے۔


متعلقہ خبریں