پشاور میں انتظامیہ نے مہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 نان بائیوں کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق انتظامیہ نے 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے تاہم نانبائی 80 گرام روٹی کے 20 روپے وصول کر رہے تھے۔
پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 72 نانبائی گرفتار
علاوہ ازیں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 3 شیر فروش اور 2 قصائی بھی گرفتار کر لئے گئے، گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو 7 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔