لاہور ہائیکورٹ کی ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرانے کی ہدایت

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرانے کی ہدایت کر دی۔

لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریماکس میں کہا عدالتی حکم تھا کہ ہفتے کے روز اسکول بند رکھے جائیں، میں نے کہا تھا کہ ہفتے میں دوروزورک فرام ہوم کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

جسٹس شاہد کریم نے ڈپٹی کمشنر کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میرے احکامات کو نظر انداز کیا،حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تاجر برادری کو نشانہ بناتی ہے۔

بعد ازاں جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل کو ہفتے میں دوروزورک فرام ہوم کانوٹیفکیشن جاری کروانے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں