نو مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو گرفتار کر لیاگیا

umer tanveer butt

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات ک مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر کو 9 مئی کے مقدمے میں انسدداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اپنے وکلا کے ساتھ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہی خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا،میں جس کیس میں اشتہاری تھا آج اسی میں سرینڈر کر دیا ہے ۔

9 مئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے ، بانی تحریک انصاف عمران خان اور ہم سب نے اس کی مذمت کی ہے۔


متعلقہ خبریں