راولپنڈی: پیر ودہائی کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ، 3 ڈاکو ہلاک

راولپنڈی میں ڈاکو راج، ملزمان شہری سے 11 لاکھ روپے چھین کر فرار

راولپنڈی میں پیر ودہائی کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیرودہائی فوجی کالونی میں پیش آیا جہاں ڈکیت گینگ نے پولیس پر فائر کھول دیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

لاہور، پولیس کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر چھاپہ، ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا

پولیس نے بتایا کہ 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے نالہ لئی کی جانب فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں