پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے میں کراچی کنگز کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، تبریز شمسی


پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ بننے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی نے فینز کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹرافی جیتنے میں کراچی کنگز کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسٹار ورسٹ اسپنر شمس تبریزی کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیم کا اعلان کر دیا

تبریز شمسی کراچی کنگز کی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس موقع پر کراچی کنگز کے پرستاروں کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔

پروٹیز کرکٹر نے پی ایس ایل 9 جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹرافی جیتنے میں کراچی کنگز کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں