ایران کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 2دھماکے بھی ہوئے، آواز دور دور تک سنی گئی۔آگ نے ریفائنری میں موجود تیل کے تمام18ذخائر کولپیٹ میں لے لیا ہے۔
ابتدائی طور پر15لاکھ لیٹر فیول جل چکا ہے۔IRNA کی رپورٹ کے مطابق فائر فائٹرز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
میلوں دور سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے لیکن آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات کی نشاندہی نہیں کی گئی۔