ایف آئی اے کی کارروائی ،آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

FIA

ایف آئی اے کی کارروائی آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار


ایف آئی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی ویب سائٹ بنائی،جسے برطانیہ سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز متعارف

سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کروائی گئی،جعلی ویب سائٹ بنانے والوں کے اکائونٹ میں 30 کروڑ سے زائد ہے۔

نجی بینک نے اسٹیٹ بینک رولز کی خلاف ورزی کی،نجی بینک نے کسی کو اکائونٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

ایک شہری کے ساتھ ایک کروڑ کا فراڈ ہوا جس کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔

دیامر بھاشا ڈیم کی مجموعی طور پر 13 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری

ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوا کئی افراد اس دھوکے سے متاثر ہوئے ہیں۔ایک سے 2 روز میں مزید شکایات آئیں گی، بظاہر ایک بڑا فراڈ ہے۔

اکائونٹ سے لگتا ہے لوگوں نے ویب سائٹ پر کروڑوں روپے انویسٹ کیے ہیں۔

گروہ میں 4 افراد شامل ہیں، 2 حراست میں لے چکے ،باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جعلی ویب سائٹ کا ماسٹر مائنڈ برطانیہ میں ہے


متعلقہ خبریں