پشاور ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا

آٹے کی قیمت

پشاور میں ایک مہینے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ  2700 روپے میں ملنے والا تھیلا اب 2900 روپے میں مل رہا ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں آٹا مہنگا، فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ

دوسری جانب  آٹا ڈیلروں نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو گیا ، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں