کوئٹہ، فی کلو چینی کی قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ، فی کلو چینی کی قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نئی قیمت 200 روپے تک جاپہنچی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق 50 کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے مہنگی ہوکر 9 ہزار روپے کی ہوگئی۔ پرچون میں چینی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے تک جاپہنچی ہے۔

سبی میں چینی بحران نے شدت اختیار کر لی

اس حوالے سے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کیے جارہے۔ دوسری طرف شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ چینی جان بوجھ کر مہنگی کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سبی شہر میں چینی کی شدید قلت کے باعث فی کلو چینی 200 روپے تک فروخت کی جانے لگی۔


متعلقہ خبریں