برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
راولپنڈی میں 324 روپے فی کلو میں ملنے والی زندہ مرغی 350 روپے اور مرغی کا گوشت 500 روپے سے زائد میں بکنے لگا، دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ، سرکاری نرخنامے پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں
دوسری جانب ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی حقائق اس سے بھی خوفناک ہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنا معمول بن گیا ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی 50 سے 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔