پشاور میں بھتہ خور گروپ کی خاتون رکن گرفتار


پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار خاتون مریم  بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کی سہولت کار ہے۔ خاتون افغان موبائل نمبرز سے بھتے کی کالز کرنے میں بھی ملوث تھی۔ ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز کی تھی۔

ڈی آئی خان ، ایف آئی اے انسپکٹر ظاہر کرکے بھتہ وصول کرنیوالا پولیس کانسٹیبل گرفتار

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خاتون نے بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا لیٹر بھی پھینکا تھا۔ ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں