نیویارک: اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کر لیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے حق میں قرارداد پیش کی گئی جس کی 168 ممالک نے حمایت کی۔ قرارداد کی ووٹنگ کے دوران امریکہ سمیت 10 ممالک غیرحاضر رہے۔
اقوام متحدہ ریلیف ایجنسی کے فلسطین میں امدادی کاموں سے متعلق قرارداد 165 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو 163 ممالک کی حمایت حاصل رہی۔
یہ بھی پڑھیں: 3 دن میں 135 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ
فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی بستیوں کے خلاف قرارداد کو 149 ووٹوں سے منظور کیا گیا جبکہ فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو 86 ووٹ ملے۔
اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کی قرارداد پر 75 ممالک غیرحاضر اور 12 ممالک کی جانب سے مخالفت کی گئی۔