جب تک چلنے کے قابل ہوں اس وقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا، گلین میکسویل


آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اس وقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کیلئے انڈین پریمئیر لیگ بہت اچھا رہا، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ آپ مسلسل دو ماہ تک ڈی ویلیئرز، کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، جس سے سیکھنے کو ملتا ہے۔

جیسن رائے نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروا لی

گلین میکسویل نے سال 2012میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز)کیلئے پہلا سیزن کھیلا تھا بعدازاں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے،آل راؤنڈر گزشتہ تین سیزنز سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ برس وہ 14.25کروڑ بھارتی روپے میں نیلام ہوئے تھے،واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بگ بیش لیگ(بی بی ایل)کے افتتاحی میچ میں میلبرن اسٹارز کی قیادت کریں گے۔


متعلقہ خبریں