بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ


کراچی: بھارتی ایئر لائن نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق بھارتی طیارے میں سوار نوجوان کو ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نوجوان مسافو کا فوری طور پر ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

بھارتی طیارہ احمد آباد سے دبئی جا رہا تھا کہ نوجوان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ن لیگ کے سابق یو سی چیئرمین پر حملہ، ساتھیوں سمیت جاں بحق

پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔


متعلقہ خبریں