توڑ پھوڑ کیس ، راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی


پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے راجہ خرم نواز کیخلاف کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔

راجہ خرم نواز بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

واضح رہے کہ راجہ خرم نواز نے 9 مئی واقعات کے کچھ ہی روز بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی تھی۔


متعلقہ خبریں