راولپنڈی میں تھانہ بنی کے علاقے میں قائم مقامی اسپتال کے سامنے ڈکیتی کی واردات میں مسلح نا معلوم ملزمان شہری سے 11 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری 11 لاکھ روپے نقدی بینک سے نکلوا کر جارہا تھا، جب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔
راولپنڈی میں ڈکیتی، مزاحمت پر احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری مقامی لیبارٹری کا ملازم ہے۔ واقع کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے، پولیس تاحال ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے۔