نئی دہلی: منی پور میں پھر فسادات پھوٹ پڑے، 13 افراد ہلاک

بھارت: فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

گوہاٹی: بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھی فسادات شروع ہو گئے۔ 2 مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ تازہ جھڑپ میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا اور ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا جبکہ شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس برادری کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور جھگڑے کی ابتدا کس نے کی۔

واضح رہے کہ منی پور میں فسادات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں برادری کو حاصل حکومتی مراعات اور کوٹے کی تقسیم میں بڑی تبدیلی کی تھی۔

ان فسادات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزرا کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں