سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو پر عمران ریاض نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا۔
دالوں کی قیمتوں میں نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان ریکارڈ
قبل ازیں اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بشری بی بی کیساتھ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں۔
میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔
حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کے 5 میچز کیلئے این او سی جاری
مزید بولے کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے، طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑا تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جان دینے کو تیار ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
ملک بھر میں لاکھوں افراد کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک نو مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا۔
عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے #دل_نہیں_چھوڑنا
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 4, 2023