گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، انوارا لحق کاکڑ


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا  کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں