دورہ آسٹریلیا: شاہینوں کیخلاف کینگروز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کمان سنبھالیں گے

دورہ آسٹریلیا: شاہینوں کیخلاف کینگروز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کمان سنبھالیں گے

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، تینوں ٹیسٹ میچز میں پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

14 دسمبر سے شروع ہونے والی بینود قادر ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کینگروز کے کپتان سمیت ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین ٹیم میں شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا: سرفراز کیپر، رضوان بطور بیٹر کھیل سکتے ہیں، شان مسعود

ٹیسٹ اسکواڈ میں نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری بھی شاہینوں کیخلاف جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ پیس اٹیک میں مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، کیمرون گرین اور جوش ہیزل وڈ پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے 1-0 سے برتری حاصل کی تھی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کینگروز نے 115 رنز سے اپنے نام کیا تھا جبکہ بقیہ دو میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔


متعلقہ خبریں